Muhammad pbuh essay in urdu
Essay in urdu language!
Speech On Hazrat Muhammad (PBUH) In Urdu Written Form
صدر عالی مرتبت اور معزز حاضرین!
Muhammad pbuh essay in urdu
مجھے آج اس ایوان میں جس مقدس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے۔
کی محمدؐ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
جناب والا! آج کا موضوع شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا لافانی پیغام ہے۔اقبالؒ تاریخ اسلام کے آئینے میں جھانکتے ہیں۔غلامان محمد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔عشاق مصطفےٰ پر کہکشاں کی صورت اترنے والی رحمتِ خداوندی کا جائزہ لیتے ہیں۔ان پر یہ حقیقت واضح ہو جاتی ہے کہ جب مرد مومن صحیح معنوں میں محبت و اطاعت رسول کے نام پر سلطان دو عالمﷺ سے وفاداری کو اصل ایمان بنا لیتا ہے تو تقدیرِ خداوندی اس کی تدبیر کے اشاروں کی محتاج ہوتی ہے اور پھر وہ پردۂ افلاک سے یہ صدا ابھرتی ہے کہ ؎
کی محمدؐ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
صدر محترم!
محبوب خدا ﷺ سے وفاداری کا اعلان صرف لفظوں کا اظہار نہیں ہے بلکہ یہ تو عمل کی میزان ہے۔یہ محض زبانی اقرار نہیں بلکہ جانی و مالی ایثار ہے۔ یہ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ خون کی دھاروں پر چلنے کا نام ہے۔یہ ریا کاری یا مصلحت نہیں بلکہ عشق محمد مصطفیٰﷺ کے نام پر خاک